Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں کسی اسم یا صفت کی قسم اٹھانے والے کا بیان

۔ (۵۳۱۳)۔ عَنْ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَّرَ أُسَامَۃَ عَلٰی قَوْمٍ فَطَعَنَ النَّاسُ فِی إِمَارَتِہِ فَقَالَ: ((إِنْ تَطْعَنُوا فِی إِمَارَتِہِ فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِی إِمَارَۃِ أَبِیہِ، وَایْمُ اللّٰہِ إِنْ کَانَ لَخَلِیقًا لِلْاِمَارَۃِ۔)) الحدیث۔ (مسند أحمد: ۴۷۰۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو کچھ لوگوں کا امیر بنایا، لیکن جب لوگوں نے اس کی امارت پر نقد کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کی امارت میں طعن کرتے ہو تو تم نے اس کے باپ کی امارت میں بھی طعن کی ہو گی، اللہ کی قسم ہے، بیشک امارت کے لائق ہے۔
Haidth Number: 5313
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۱۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۷۳۰، ۴۴۶۹، ۷۱۸۷، ومسلم: ۲۴۲۶(انظر: ۴۷۰۱)

Wazahat

فوائد:… صرف اللہ تعالیٰ کی ذات اور اسماء و صفات کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے، اس باب میں بعض مثالیں بیان کی گئی ہیں۔