Blog
Books
Search Hadith

قسم میں استثنائ، توریہ اور نیت کا اعتبار کرنے کا بیان

۔ (۵۳۱۷)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ حَلَفَ فَقَالَ: إِنْ شَائَ اللّٰہُ لَمْ یَحْنَثْ۔)) (مسند أحمد: ۸۰۷۴)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے قسم اٹھائی اور اِنْ شَائَ اللّٰہ بھی کہا تو وہ حانث نہیں ہو گا۔
Haidth Number: 5317
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۱۷) اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ ابن ماجہ: ۲۱۰۴، والترمذی: ۱۵۳۲(انظر: ۸۰۸۸)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ جو آدمی اپنی قسم کو اِنْ شَائَ اللّٰہ کے ساتھ مقید کر دیتا ہے، اس کو اس قسم کو پورا کرنے یا نہ کرنے کا اختیار مل جاتا ہے۔