Blog
Books
Search Hadith

قسم میں استثنائ، توریہ اور نیت کا اعتبار کرنے کا بیان

۔ (۵۳۱۸)۔ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ حَنْظَلَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: خَرَجْنَا نُرِیدُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ فَأَخَذَہُ عَدُوٌّ لَہُ، فَتَحَرَّجَ النَّاسُ أَنْ یَحْلِفُوْا وَحَلَفْتُ أَنَّہُ أَخِی فَخَلّٰی عَنْہُ، فَأَتَیْنَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہُ فَقَالَ: ((أَنْتَ کُنْتَ أَبَرَّہُمْ وَأَصْدَقَہُمْ، صَدَقْتَ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۸۴۶)

۔ سیدنا سوید بن حنظلہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات کرنے کے لیے روانہ ہوئے، ہمارے ساتھ سیدنا وائل بن حجر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے، راستے میں ان کو دشمن نے پکڑ لیا اور لوگوں نے ان کے حق میں قسم اٹھانے میں حرج محسوس کیا، لیکن میں نے قسم اٹھا دی کہ وہ میرا بھائی ہے، اس وجہ سے دشمن نے ان کو رہا کر دیا، جب ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور میں نے ساری بات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلائی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اِن سب میں بڑھ کر قسم کو پورا کرنے والے اور سب سے زیادہ سچے ہو، تم نے سچ بولا ہے، کیونکہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔
Haidth Number: 5318
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۱۸) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ ابوداود: ۳۲۵۶، وابن ماجہ: ۲۱۱۹(انظر: ۱۶۷۲۶)

Wazahat

فوائد:… یہ دراصل توریہ کی ایک قسم ہے،ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۴۹۴۴)