Blog
Books
Search Hadith

جھوٹی قسم کے بارے میں سختی کا اور منبر نبوی پر اس قسم کے بڑا جرم ہونے کا بیان

۔ (۵۳۲۷)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اَشْھَدُ لَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ اَوْ اَمَۃٍ یَحْلِفُ عِنْدَ ھٰذَا الْمِنْبَرِ عَلٰی َمِیْنٍ آثِمَۃٍ وَلَوْ عَلٰی سِوَاکٍ رَطْبٍ اِلَّا وَجَبَتْ لَہُ النَّارُ۔)) (مسند أحمد: ۸۳۴۴)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو مر د و زن میرے اس منبر کے پاس جھوٹی قسم اٹھائے گا، اگرچہ وہ تر مسواک پر قسم اٹھا رہا ہو، اس کے لیے آگ واجب ہو جائے گی۔
Haidth Number: 5327
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۲۷) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۲۳۲۶(انظر: ۸۳۶۲)

Wazahat

فوائد:… زیادہ حرمت کو ثابت کرنے کے لیے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منبر کو مخصوص کیا گیا ہے، کیونکہ وہ سب سے زیادہ شرف والی جگہ ہے، جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَا بَیْنَ بَیْتِی وَ مِنْبَرِیْ رَوْضَۃٌ مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ، وَمِنْبَرِی عَلٰی حَوْضِی۔)) … میرے گھر اور میرے منبر کی درمیانی جگہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے اور میرا منبر تو میرے حوض پر ہوگا۔ (صحیح بخاری: ۷۳۳۵، صحیح مسلم: ۳۱۹۱)