Blog
Books
Search Hadith

قسم اٹھانے والی کی قسم کو پورا کرنے اور عذر کی بنا پر اس کو پورا نہ کرنے کی رخصت کا اور نیز اس شخص کا بیان جو اپنی نظر کو جھٹلا دے اور قسم اٹھانے والے کی تصدیق کرے

۔ (۵۳۳۳)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّہَا قَالَتْ: أَہْدَتْ إِلَیْہَا امْرَأَۃٌ تَمْرًا فِی طَبَقٍ فَأَکَلَتْ بَعْضًا وَبَقِیَ بَعْضٌ، فَقَالَتْ: أَقْسَمْتُ عَلَیْکِ إِلَّا أَکَلْتِ بَقِیَّتَہُ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَبِرِّیہَا فَإِنَّ الْإِثْمَ عَلَی الْمُحَنِّثِ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۳۴۶)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، ایک خاتون نے ان کی طرف ایک تھال میں کچھ کھجوریں بھیجیں، اس (عائشہ) نے کچھ کھجوریں کھالی اور کچھ بچ گئیں، لیکن اس خاتون نے مجھے کہا: میں تجھ پر قسم اٹھاتی ہوں کہ تو باقی کھجوریں بھی کھائے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی قسم کو پورا کر دے، کیونکہ گناہ اس پر ہوتا ہے، جو قسم توڑنے کا سبب بنتا ہے۔
Haidth Number: 5333
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۳۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، ابو الزاھریۃ لم یسمع من عائشۃ، أخرجہ ابوداود فی المراسیل : ۳۸۸، والبیھقی: ۱۰/۴۱، والدارقطنی: ۴/ ۱۴۲ (انظر: ۲۴۸۳۵)

Wazahat

Not Available