Blog
Books
Search Hadith

قسم اٹھانے والی کی قسم کو پورا کرنے اور عذر کی بنا پر اس کو پورا نہ کرنے کی رخصت کا اور نیز اس شخص کا بیان جو اپنی نظر کو جھٹلا دے اور قسم اٹھانے والے کی تصدیق کرے

۔ (۵۳۳۷)۔ عَنْ اِبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((رَأٰی عِیْسَی بْنُ مَرْیَمَ علیہ السلام رَجُلًا یَسْرِقُ، فَقَالَ لَہٗ عِیْسٰی: سَرَقْتَ؟ قَالَ: کَلَّا وَالَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ، قَالَ عِیْسٰی: آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَکَذَبَّتُ عَیْنِیْ۔)) (مسند أحمد: ۸۱۳۹)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا اور پھر اس سے کہا: تو نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے! میں ہر گز چوری نہیں کی۔ یہ سن کر عیسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہوں اور اپنی آنکھ کو جھٹلاتا ہوں۔
Haidth Number: 5337
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۳۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۴۴۴، ومسلم: ۲۳۶۸(انظر: ۸۱۵۴)

Wazahat

فوائد:… جب اس آدمی نے اللہ تعالیٰ کی ذات کا وسیلہ دیتے ہوئے انکار کیا تو عیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے نام کی تعظیم کرتے ہوئے اس کی تصدیق کر دی۔