Blog
Books
Search Hadith

اس نذر کو پورا کرنا نہیں ہے، جو معصیت میں ہو یا ایسی چیز میں ہو جو ابن آدم کی ملکیت میں نہ ہو

۔ (۵۳۶۸)۔ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ مَا قَامَ فِینَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَطِیبًا إِلَّا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَۃِ وَنَہَانَا عَنِ الْمُثْلَۃِ قَالَ وَقَالَ أَلَا وَإِنَّ مِنَ الْمُثْلَۃِ أَنْ یَنْذُرَ الرَّجُلُ أَنْ یَخْرِمَ أَنْفَہُ أَلَا وَإِنَّ مِنَ الْمُثْلَۃِ أَنْ یَنْذُرَ الرَّجُلُ أَنْ یَحُجَّ مَاشِیًا فَلْیُہْدِ ہَدْیًا وَلْیَرْکَبْ (مسند أحمد: ۲۰۰۹۷)

۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بھی ہم میں خطاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم دیا اور مثلہ کرنے سے منع کیا۔ پھر انھوں نے کہا: خبردار! یہ مثلہ ہے کہ آدمی یہ نذر مانے کہ وہ اپنے غلام کی ناک کاٹ دے گا،یہ بھی مثلہ ہے کہ آدمی پیدل حج کرنے کی نذر مانے، اس کو چاہیے کہ وہ ایک دم دے (جانور ذبح کرے) اور سوار ہو جائے۔
Haidth Number: 5368
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۶۸) تخریج: صحیح دون قولہ: وان من المثلۃ …۔ وھذا اسناد ضعیف، الحسن البصری لم یسمع من عمران، وصالح بن رستم وکثیر بن شنظیر فیھما کلام، وقد تفردا بقولہ وان من المثلۃ … ، أخرجہ ابن حبان: ۴۴۷۳، والطبرانی فی الکبیر : ۱۸/ ۳۲۶(انظر: ۱۹۸۵۷)

Wazahat

Not Available