Blog
Books
Search Hadith

مباح یا غیر مشروع یا ایسی نذر ماننے والے کا بیان، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو اور اس کا کفارہ

۔ (۵۳۷۵)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَۃَ نَذَرَتْ فِی ابْنٍ لَہَا لَتَحُجَّنَّ حَافِیَۃً بِغَیْرِ خِمَارٍ، فَبَلَغَ ذٰلِکَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((تَحُجُّ رَاکِبَۃً مُخْتَمِرَۃً وَلْتَصُمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۴۶۳)

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بہن نے اپنے ایک بیٹے کے سلسلے میں نذر مانی کہ وہ ضرور ضرور ننگے پاؤں اور بغیر دو پٹے کے حج کرے گی، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس بات کا علم ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ سوار ہو کر حج کے لیے جائے اور دوپٹہ بھی اوڑھ لے، البتہ روزے رکھ لے۔
Haidth Number: 5375
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۷۵) تخریج: حدیث صحیح دون قولھا: فی ابن لھا۔ ، أخرجہ أبوداود: ۳۲۹۳، والنسائی: ۷/۲۰، وابن ماجہ: ۲۱۳۴(انظر: ۱۷۳۰۶)

Wazahat

Not Available