Blog
Books
Search Hadith

ٓپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرمان غصے میں کوئی نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے کا بیان

۔ (۵۳۸۰)۔ مُحَمَّدُ بْنُ الزُّبَیْرِ: حَدَّثَنِی أَبِی، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ لَا یَشْہَدَ الصَّلَاۃَ فِی مَسْجِدٍ، فَقَالَ عِمْرَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((لَا نَذْرَ فِی غَضَبٍ وَکَفَّارَتُہُ کَفَّارَۃُ یَمِینٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۱۹۷)

۔ ایک آدمی نے سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا، جس نے مسجد میں نماز کے لیے حاضر نہ ہونے کی نذر مانی، سیدناعمران ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: غصے میں کوئی نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔
Haidth Number: 5380
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۸۰) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، محمد بن الزبیر الحنظلی متروک، وابوہ مجھول، وفیہ رجل مبھم، أخرجہ النسائی: ۷/ ۲۹(انظر: ۱۹۹۵۵)

Wazahat

فوائد:… جب تک نذر ماننے والے کا ہوش برقرار رہے گا، اس کی نذر معتبر ہو گی، جس کو پورا نہ کرنے کی صورت کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔