Blog
Books
Search Hadith

نذر ماننے سے ممانعت کا بیان اور اس چیز کی وضاحت کہ نذر تقدیر میں سے کسی چیز کو ردّ نہیں کر سکتی

۔ (۵۳۸۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: لَا یَأْتِی النَّذْرُ عَلَی ابْنِ آدَمَ بِشَیْئٍ لَمْ أُقَدِّرْہُ عَلَیْہِ، وَلٰکِنَّہُ شَیْئٌ أَسْتَخْرِجُ بِہِ مِنَ الْبَخِیلِ یُؤْتِینِی عَلَیْہِ مَا لَا یُؤْتِینِی عَلَی الْبُخْلِ۔)) (مسند أحمد: ۷۲۹۵)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: نذر، ابن آدم کے حق میں وہ چیز نہیں لاتی، جو میں نے اس کے مقدّر میں نہیں لکھی ہوتی، بلکہ میں اس کے ذریعے بخیل سے مال نکال لیتا ہوں، کیونکہ وہ اس کے ذریعے مجھے وہ چیز دے دیتا ہے، جو عام حالات میں بخل کی وجہ سے نہیں دیتا۔
Haidth Number: 5385
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۸۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۶۹۴، ومسلم: ۱۶۴۰(انظر: ۷۲۹۷)

Wazahat

فوائد:… بخیل آدمی نذر کی وجہ سے اللہ کی راہ میں خرچ کر دیتا ہے، وگرنہ اس کا بخل اس پر غالب رہتاہے۔