Blog
Books
Search Hadith

ایمان اور اسلام کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۴)۔عَنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُوہُرَیْرَۃَؓ إِذْ ذَاکَ وَ نَحْنُ بِالْمَدِیْنَۃِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تَجِیئُ الْأَعْمَالُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَتَجِیئُ الصَّلَاۃُ فَتَقُوْلُ: یَا رَبِّ! أَنَاالصَّلَاۃُ، فَیَقُوْلُ: إِنَّکِ عَلٰی خَیْرٍ، فَتَجِیئُ الصَّدَقَۃُ فَتَقُوْلُ: یَا رَبِّ! أَنَا الصَّدَقَۃُ،فَیَقُوْلُ: إِنَّکِ عَلٰی خَیْرٍ،ثُمَّ یَجِیئُ الصِّیَامُ فَیَقُوْلُ: أَیْ رَبِّ! أَنَا الصِّیَامُ، فَیَقُوْلُ: إِنَّکَ عَلٰی خَیْرٍ، ثُمَّ یَجِیئُ الْأَعْمَالُ عَلٰی ذٰلِکَ فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّکَ عَلٰی خَیْرٍ، ثُمَّ یَجِیئُ الْإِسْلَامُ فَیَقُوْلُ: یَا رَبِّ! أَنْتَ السَّلَامُ وَ أَنَا الْإِسْلَامُ، فَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: إِنَّکَ عَلٰی خَیْرٍ، بِکَ الْیَوُمَ آخُذُ وَ بِکَ أُعْطِیْ، فَقَالَ اللّٰہُ فِی کِتَابِہِ: {وَمَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِی الْآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ}۔)) (مسند أحمد: ۸۷۲۷)

حسن بصری کہتے ہیں: ہم مدینہ منورہ میں تھے کہ سیدنا ابوہریرہؓ نے ہمیں بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: قیامت والے دن اعمال آئیں گے، (اس کی تفصیل یہ ہے کہ) نماز آئے گی اور کہے گی: اے میرے ربّ! میں نماز ہوں، اللہ تعالیٰ کہے گا: بیشک تو خیر پر ہے۔ اسی طرح صدقہ آ کر کہے گا: اے میرے ربّ! میں صدقہ ہوں، اللہ تعالیٰ کہے گا: بیشک تو خیر پر ہے۔ پھر روزہ آ کر کہے گا: اے میرے ربّ! میں روزہ ہوں، اللہ تعالیٰ کہے گا: بیشک تو خیر پر ہے۔ پھر دوسرے اعمال آئیں گے اور اللہ تعالیٰ یہی کہتا رہے گا کہ تم خیر پر ہو، پھر اسلام آئے گااور کہے گا: اے میرے ربّ! تو سلام ہے اور میں اسلام ہوں، اللہ تعالیٰ کہے گا: بیشک تو خیر پر ہے اورتیرے ذریعے آج میں مؤاخذہ کروں گا اور تیرے ذریعے عطا کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا: {وَمَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِی الْآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ}… جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں سے ہو گا۔ (سورۂ آل عمران: ۸۵)
Haidth Number: 54
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، عباد بن راشد ضعفہ ابن معین و ابوداود و ابن حبان۔ أخرجہ ابویعلی: ۶۲۳۱، والطبرانی فی الاوسط : ۷۶۰۷(انظر: ۸۷۴۲)

Wazahat

فوائد: …اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہر عمل کو ایک خاص وجود عطا کرے گا، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اس حدیث ِ مبارک کے آخری حصے سے معلوم ہوا کہ آخرت میں نجات کے لیے اسلام کا سہارا لینا ضروری ہے، ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی اور بالخصوص اپنے گھروں میں اسلام کو نافذ کریں، دورِ حاضر کے اکثر مسلمانوں میں بڑی خرابی یہ ہے کہ وہ اسلام کی چند شقوں پر عمل کر کے اپنے آپ کو کامل مسلمان سمجھ بیٹھے ہیں، اس نظریے کی وجہ سے ان کی عملی زندگی میں جمود اور ٹھہراؤ آ گیا ہے اور ان میں مزید عمل کی خواہش ہی ختم ہو گئی ہے۔