Blog
Books
Search Hadith

میت کی طرف سے نذریں پوری کرنے کا بیان

۔ (۵۳۹۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ امْرَأَۃً نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ، فَأَتٰی أَخُوہَا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَأَلَہُ عَنْ ذٰلِکَ، فَقَالَ: ((أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ عَلٰی أُخْتِکَ دَیْنٌ أَکُنْتَ قَاضِیَہُ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَاقْضُوا اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ فَہُوَ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ)) (مسند أحمد: ۲۱۴۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے حج ادا کرنے کی نذر مانی، لیکن وہ اس نذر کو پورا کرنے سے پہلے فوت ہو گئی، اس کا بھائی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس بارے میں دریافت کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس بارے میں تیرا کیا خیال ہے کہ اگر تیری بہن پر قرض ہوتا تو کیا تو ادا کرتا؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا: تو پھر اللہ تعالیٰ کا قرض بھی ادا کرو، کیونکہ وہ ادائیگی کے زیادہ لائق ہے۔
Haidth Number: 5396
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۹۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۶۹۹۹ (انظر: ۲۱۴۰)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ میت جس نذر کو پورا نہ کر سکے، اس کے لواحقین کو چاہیے کہ وہ اس کی نذر کو پورا کر دیں۔