Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر ذکر کی فضیلت اور اس کے لیے اجتماع کرنے کا بیان

۔ (۵۳۹۷)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کُلُّ کَلَامٍ اَوِ امْرٍ ذِیْ بَالٍ لَا یُفْتَتَحُ بِذِکْرِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَھُوَ اَبْتَرُ اَوْ قَالَ: اَقْطَعُ۔)) (مسند أحمد: ۸۶۹۷)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر شرف والی گفتگو یا کام، جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے شروع نہ کیا جائے، وہ ناقص اور ادھورا ہوتا ہے۔
Haidth Number: 5397
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۹۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف قرۃ بن عبد الرحمن، وللاضطراب الذی وقع فی اسنادہ وفی متنہ، أخرجہ ابوداود: ۴۸۴۰، وابن ماجہ: ۱۸۹۴(انظر: ۸۷۱۲)

Wazahat

فوائد:… کئی احادیث سے مختلف امور سے پہلے بسم اللہ یا بسم اللہ الرحمن الرحیم کا پڑھنا اور لکھنا ثابت ہوتا ہے، اس لیے ہر کام کے شروع میں بسم اللہ کے پڑھنے اور ہر اچھی تحریر سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کے لکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔