Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر ذکر کی فضیلت اور اس کے لیے اجتماع کرنے کا بیان

۔ (۵۴۰۳)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَذْکُرُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ عَلٰی کُلِّ اَحْیَانِہِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۹۰۸)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 5403
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۰۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۳۷۳(انظر: ۲۶۳۷۶)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ سے وہ اوقات مستثنی ہیں،جن میں ذکر نہیں کیا جا سکتا، مثلاً: قضائے حاجت کرنا، حق زوجیت ادا کرنا، نیند کرنا، کھانا پینا، لوگوں اور بالخصوص بیویوں سے گفتگو کرنا، وغیرہ۔