Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر ذکر کی فضیلت اور اس کے لیے اجتماع کرنے کا بیان

۔ (۵۴۰۷)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَبِیتُ عَلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ طَاہِرًا، فَیَتَعَارُّ مِنَ اللَّیْلِ فَیَسْأَلُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ خَیْرًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ إِلَّا أَعْطَاہُ إِیَّاہُ۔)) قَالَ حَسَنٌ فِی حَدِیثِہِ: قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ: فَقَدِمَ عَلَیْنَا ہَاہُنَا فَحَدَّثَ بِہٰذَا الْحَدِیثِ عَنْ مُعَاذٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ أَبُو سَلَمَۃَ: أَظُنُّہُ أَعْنِی أَبَا ظَبْیَۃ۔ (مسند أحمد: ۲۲۳۹۸)

۔ سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو مسلمان باوضوء ہو کر اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرکے رات کو سو جاتا ہے، وہ رات کے کسی حصے میں اٹھ کرجب بھی اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی کاسوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دے دیتا ہے۔
Haidth Number: 5407
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۰۷) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ أبوداود: ۵۰۴۲، وابن ماجہ: ۳۸۸۱(انظر: ۲۲۰۵۸)

Wazahat

فوائد:… اس میں باوضو سونے کی فضلیت کا بیان ہے کہ ایسا آدمی رات کو بیدار ہوتے وقت دین و دنیا کی خیر و بھلائی کی جو دعا کرے گا وہ قبول ہو گی۔