Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر ذکر کی فضیلت اور اس کے لیے اجتماع کرنے کا بیان

۔ (۵۴۱۰)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا فَلَمْ یَذْکُرُوا اللّٰہَ فِیہِ إِلَّا کَانَ عَلَیْہِمْ تِرَۃً، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مَشٰی طَرِیقًا فَلَمْ یَذْکُرِ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ إِلَّا کَانَ عَلَیْہِ تِرَۃً، وَمَا مِنْ رَجُلٍ أَوٰی إِلٰی فِرَاشِہِ، فَلَمْ یَذْکُرِ اللّٰہَ إِلَّا کَانَ عَلَیْہِ تِرَۃً۔)) قَالَ أَبِی: حَدَّثَنَاہ رَوْحٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ إِسْحَاقَ مَوْلٰی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ، وَلَمْ یَقُلْ: إِذَا أَوٰی إِلٰی فِرَاشِہِ۔ (مسند أحمد: ۹۵۸۰)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی قوم ایسی مجلس میں نہیں بیٹھتی جس میں انھوں نے اللہ تعالیٰ کو یاد نہ کیا ہومگر وہ ان پر نقصان کا باعث ہو گا، جو آدمی جو کسی رستے میں چل رہا ہو اور اس میں اللہ کا ذکر نہ کرے تو یہ اس کے لیے باعثِ تکلیف ہو گا اور جو آدمی اپنے بستر پر سونے لگے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو یہ اس کے لیے گھبراہٹ کا باعث ہو گا۔ ایک راوی نے بستر پر سونے کا ذکر نہیں کیا۔
Haidth Number: 5410
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۱۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۴۸۵۶، ۵۰۵۹(انظر: ۹۵۸۳)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ کی تسبیحات، تہلیلات، تکبیرات اور تحمیدات بیان کر کے اس کا ذکر کرنا جہاں باعثِ اجرِ عظیم ہے، وہاں اس سے غفلت برتنا باعث ِ حسرت و ندامت ہے۔ انسان کو چاہئے کہ اپنے جسم کی مختلف حالتوںیعنی چلنے،کھڑا ہونے، بیٹھنے اور لیٹنے کے دوران اللہ تعالیٰ کو کسی نہ کسی انداز میں یاد کرتا رہے۔