Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر ذکر کی فضیلت اور اس کے لیے اجتماع کرنے کا بیان

۔ (۵۴۱۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَعْرَابِیَّانِ فَقَالَ أَحَدُہُمَا: مَنْ خَیْرُ الرِّجَالِ یَا مُحَمَّدُ!؟ قَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ طَالَ عُمْرُہُ، وَحَسُنَ عَمَلُہُ۔)) وَقَالَ الْآخَرُ: إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ قَدْ کَثُرَتْ عَلَیْنَا، فَبَابٌ نَتَمَسَّکُ بِہِ جَامِعٌ، قَالَ: ((لَا یَزَالُ لِسَانُکَ رَطْبًا مِنْ ذِکْرِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۸۳۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن بسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ دو بدّو، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور ان میں سے ایک نے کہا: اے محمد! مردوں میں سے بہترین کون ہے؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کی عمر لمبی ہو اور عمل نیک ہو۔ دوسرے بدّو نے کہا: اسلام کے تقاضے تو بہت زیادہ ہیں، اگر کوئی ایک جامع سا عمل ہو جائے اور ہم پابندی سے اس پر عمل کریں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہنی چاہیے۔
Haidth Number: 5411
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۱۱) اسنادہ صحیح، أخرجہ الترمذی: ۲۳۲۹، ۳۳۷۵، وابن ماجہ: ۳۷۹۳(انظر: ۱۷۶۸۰)

Wazahat

فوائد:… اسلام کے تقاضے تو بہت زیادہ ہیں وہ آدمی یہ کہنا چاہتا ہے کہ مسلمان کے اسلام کی صداقت پر دلالت کرنے والے اسلام کے شعبہ جات بہت زیادہ ہے، ہم ان سب پر عمل نہیں کر سکتے اور علم نہ ہونے کی وجہ سے افضل شعبوں کا انتخاب کرنا بھی ہمارے لیے دشوار ہے، اس لیے کسی جامع عمل پر ہماری رہنمائی کر دی جائے۔