Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر ذکر کی فضیلت اور اس کے لیے اجتماع کرنے کا بیان

۔ (۵۴۱۳)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَکْثِرُوْا ذِکْرَ اللّٰہِ حَتّٰی یَقُوْلْوْا مَجْنُوْنٌ)) (مسند أحمد: ۱۱۶۹۷)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اتنی کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو کہ لوگ تم کو پاگل کہیں۔
Haidth Number: 5413
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۱۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، دراج یضعف فی روایتہ عن ابی الھیثم، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۷۶، وابن حبان: ۸۱۷، والحاکم: ۱/ ۴۹۹ (انظر: ۱۱۶۷۴)

Wazahat

فوائد:… عبادت کی کیفیت و کمیّت کا تعین ہو چکا ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور صحابۂ کرام کی عبادات کے نمونے اور ان میں ان کا رونا اور گڑگڑانا ہمارے سامنے ہے، ان ہی کی اقتداء کرنی چاہیے، عام دنیا دار لوگوںکو دیکھا گیا ہے کہ وہ عبادت گزار لوگوں کی عبادتوں سے مذاق کرتے رہتے ہیں۔