Blog
Books
Search Hadith

ذکر ِ خفی کا بیان

۔ (۵۴۱۸)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((خَیْرُ الذِّکْرِ الْخَفِیُّ، وَخَیْرُ الرِّزْقِ مَا یَکْفِی)) (مسند أحمد: ۱۴۷۷)

۔ سیدنا سعد بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بہترین ذکر مخفی ہے اور بہترین رزق وہ ہے، جس سے گزارا ہو جائے۔
Haidth Number: 5418
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۱۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، محمد بن عبد الرحمن بن ابی لبیبۃ ضعیف، ثم ھو لم یدرک سعدا، أخرجہ ابویعلی: ۷۳۱، وابن ابی شیبۃ: ۱۰/۳۷۵ (انظر: ۱۴۷۷)

Wazahat

فوائد:… مختلف اشخاص اور احوال کے اعتبار سے مخفی یا جہری ذکر فضیلت والا قرار دیا جا سکتاہے، اگر ریاکاری کاخطرہ نہ ہو اور غافل لوگوں کو سبق حاصل ہو رہاہو تو جہری ذکر افضل ہو گا اور اگر ریاکاری کا شبہ ہو یا نمازیوںپر تشویش ہو رہی ہو تو سرّی ذکر افضل ہوگا، بہرحال سرّی عمل کی فضیلت اور حکمت مسلم ہے۔