Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۴۲۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تِسْعَۃٌ وَتِسْعُونَ اسْمًا مِائَۃٌ إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاہَا کُلَّہَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) (مسند أحمد: ۱۰۵۳۹)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے یعنی ایک کم سو نام ہیں، جس نے وہ سارے یاد کر لیے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔
Haidth Number: 5421
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۲۱) تخریج: حدیث صحیح، وانظر الحدیث السابق، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۸۶۰(انظر: ۱۰۵۳۲)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((لَایَحْفَظُھَا اَحَدٌ عَنْ ظَہْرِ قَلْبِہِ اِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) … جو آدمی ان ناموں کو زبانی یاد کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معانی و مفاہیم کو سمجھنا بھی ضروری ہو گا۔ مختلف دلائلِ شرعیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی ننانوے سے کہیں زیادہ ہیں، اس حدیث کا مقصود یہ ہے کہ جو آدمی اللہ تعالیٰ کے کم از کم ننانوے نام یاد کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔