Blog
Books
Search Hadith

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۴۲۴)۔ عن عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: تَمَنَّیْتُ أَنْ أَکُونَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَاذَا یُنْجِینَا مِمَّا یُلْقِی الشَّیْطَانُ فِی أَنْفُسِنَا، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: قَدْ سَأَلْتُہُ عَنْ ذٰلِکَ، فَقَالَ: ((یُنْجِیکُمْ مِنْ ذٰلِکَ أَنْ تَقُولُوْا مَا أَمَرْتُ عَمِّی أَنْ یَقُولَہُ فَلَمْ یَقُلْہٗ۔)) (مسند أحمد: ۳۷)

۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری خواہش تھی کہ کاش میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس عمل کے بارے میں دریافت کر لیا ہوتا جو ہمیں ان (وسوسوں اور مذموم امور) سے نجات دلاتا، جو شیطان ہمارے نفسوں میں ڈال دیتا ہے۔ سیدناابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سوال کیا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جواباً فرمایا تھا: تم کو ان امور سے اس کلمے کا ذکر نجات دلائے گا، جو میں نے اپنے چچا پر پیش کیا، لیکن اس نے وہ کلمہ نہیں پڑھا تھا۔
Haidth Number: 5424
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۲۴) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۳(انظر: ۳۷)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو کلمہ اپنے چچا ابو طالب پر پیش کیا تھا، وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ تھا۔