Blog
Books
Search Hadith

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ… کی فضیلت کا اور ان کے باقیات صالحات ہونے کا بیان

۔ (۵۴۴۸)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اسْتَکْثِرُوا مِنَ الْبَاقِیَاتِ الصَّالِحَاتِ۔)) قِیلَ وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((الْمِلَّۃُ۔)) قِیلَ: وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((الْمِلَّۃُ۔)) قِیلَ: وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((الْمِلَّۃُ۔)) قِیلَ: وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((التَّکْبِیرُ وَالتَّہْلِیلُ وَالتَّسْبِیحُ وَالتَّحْمِیدُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ)) (مسند أحمد: ۱۱۷۳۶)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: باقیات صالحات کا بہت زیادہ ذکر کیا کرو۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دین۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دین۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دین۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تکبیر، تہلیل، تسبیح، تحمید اور لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔
Haidth Number: 5448
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۴۸) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۸۴، والطبرانی فی الدعائ : ۱۶۹۶، وابن حبان: ۸۴۰، والحاکم: ۱/ ۵۱۲ (انظر: ۱۱۷۱۳)

Wazahat

فوائد:… باقیات سے مراد یہ ہے کہ یہ کلمات کہنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کے پاس یہ محفوظ اور ذخیرہ کر لیے جاتے ہیں، ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۵۴۴۳)کے فوائد۔