Blog
Books
Search Hadith

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ… کی فضیلت کا اور ان کے باقیات صالحات ہونے کا بیان

۔ (۵۴۵۳)۔ عَنْ أُمِّہِ حُمَیْضَۃَ بِنْتِ یَاسِرٍ، عَنْ جَدَّتِہَا یُسَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، وَکَانَتْ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ، قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا نِسَائَ الْمُؤْمِنَاتِ! عَلَیْکُنَّ بِالتَّہْلِیلِ وَالتَّسْبِیحِ وَالتَّقْدِیسِ، وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَیْنَ الرَّحْمَۃَ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ، فَإِنَّہُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۶۲۹)

۔ سیدہ یسیرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جو کہ مہاجر خواتین میں سے تھیں، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم خواتین سے فرمایا: اے مؤمن خواتین! تم تہلیل، تسبیح اور تقدیس کا لازمی اہتمام کیا کرو، اور ان سے غفلت نہ برتو، وگرنہ رحمت کو بھول جاؤ گی اور انگلیوں کی مدد سے ان کلمات کو شمار کیا کرو، کیونکہ انگلیوں سے سوال کیا جائے گا کیونکہ ان سے پوچھا جائے اور ان کو بلوایا جائے گا۔
Haidth Number: 5453
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۵۳) تخریج: اسنادہ محتمل للتحسین، أخرجہ ابوداود: ۱۵۰۱، والترمذی ۳۵۸۳ (انظر: ۲۷۰۸۹)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: وَرَاَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَعْقِدُ التَّسْبِیْحَ، قَالَ ابْنُ قُدَامَہ: بِیَمِیْنِہِ۔ … میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے دائیں ہاتھ سے تسبیحات کو شمار کرتے تھے۔ (ابوداود: ۱۵۰۲، ترمذی: ۳۴۱۱)