Blog
Books
Search Hadith

پیشاب سے بچنے کا بیان

۔ (۵۴۷)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((لَایَقُوْمَنَّ أَحَدُکُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ وَبِہِ أَذًی مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ)) (مسند أحمد: ۱۰۰۹۶)

سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کوئی آدمی نماز کے لیے اس حالت میں نہ جائے کہ اس کے ساتھ پائخانہ یا پیشاب کی نجاست لگی ہوئی ہو۔ -
Haidth Number: 547
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۷) تخریج: صحیح بطرقہ وشواھدہ ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۶۱۸ (انظر: ۱۰۰۹۴)

Wazahat

فوائد:… اس سے معلوم ہوا کہ انسان کا بول و براز نجس ہے اور اس سے اجتناب کرنا اور کپڑے یا جسم کے کسی حصہ کو لگ جانے کی صورت میں اس سے پاکی حاصل کرنا فرض ہے۔ اس ضمن میں احناف نے ایک درہم کی مقدار کے برابر نجاست کی اجازت دی ہے، لیکن یہ رائے مرجوح ہے، اس کی تفصیل حدیث نمبر (۴۴۰)میں گزر چکی ہے۔