Blog
Books
Search Hadith

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کے ذکر اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۴۷۷)۔ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، أَخْبَرَنِی أَبُو أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِہِ مَرَّ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، فَقَالَ: مَنْ مَعَکَ یَا جِبْرِیلُ؟ قَالَ: ہَذَا مُحَمَّدٌ، فَقَالَ لَہُ إِبْرَاہِیمُ: مُرْ أُمَّتَکَ فَلْیُکْثِرُوا مِنْ غِرَاسِ الْجَنَّۃِ، فَإِنَّ تُرْبَتَہَا طَیِّبَۃٌ وَأَرْضَہَا وَاسِعَۃٌ، قَالَ: ((وَمَا غِرَاسُ الْجَنَّۃِ؟۔)) قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔ (مسند أحمد: ۲۳۹۴۸)

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جس رات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اسراء (اور معراج) کرایا گیا ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے گزرے، انھوں نے پوچھا: اے جبریل! تیرے ساتھ کون ہے؟ انھوں نے کہا: یہ محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) ہیں، ابراہیم علیہ السلام نے کہا: اپنی امت کو حکم دینا کہ وہ جنت میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، پس بیشک اس کی مٹی پاکیزہ اور زرخیز ہے اور اس کی زمین وسیع ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: جنت کے پودے کیا ہیں؟ انھوں نے کہا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔
Haidth Number: 5477
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴۷۷) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد اللہ بن عبد الرحمن مجھول الحال، أخرجہ ابن حبان: ۸۲۱، والطبرانی فی الکبیر : ۳۸۹۸(انظر: ۲۳۵۵۲)

Wazahat

فوائد:… انسان اس ذکر کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی وانکساری کا اظہار کرتا ہے کہ جب وہ نیکیوں والے کام کرتا ہے اور برائیوں سے بچتا ہے، تو اس میں اس کا کوئی ذاتی کمال نہیں، بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی تائید و توفیق سے ہو رہا ہوتا ہے۔