Blog
Books
Search Hadith

صبح، شام اور نیند کے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۰۳)۔ عَنْ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ قَالَ: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاء ِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَمْ تَفْجَأْہُ فَاجِئَۃُ بَلَائٍ حَتَّی اللَّیْلِ، وَمَنْ قَالَہَا حِینَ یُمْسِیْ لَمْ تَفْجَأْہُ فَاجِئَۃُ بَلَائٍ حَتّٰی یُصْبِحَ إِنْ شَائَ اللّٰہُ۔)) (مسند أحمد: ۵۲۸)

۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے یہ دعا پڑھی: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاء ِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ (اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے)، جس نے صبح کے وقت یہ دعا تین بار پڑھی تو ان شاء اللہ رات تک اس کو اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی، اسی طرح جس نے شام کو یہ عمل کیا تو صبح تک ان شاء اللہ اس کو کوئی اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی۔
Haidth Number: 5503
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۰۳) تخریج: حسن، أخرجہ أبوداود: ۵۰۸۹، والترمذی: ۳۳۸۸، وابن ماجہ: ۳۸۶۹ (انظر: ۵۲۸)

Wazahat

Not Available