Blog
Books
Search Hadith

صبح، شام اور نیند کے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۰۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: ((اَللّٰہُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْکَ الْمَصِیرُ)) (مسند أحمد: ۱۰۷۷۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْکَ الْمَصِیرُ(اے اللہ! ہم نے تیری توفیق سے صبح کی، تیری توفیق سے شام کی، تیری توفیق سے زندہ ہیں، تیری توفیق سے مریں گے اور تیری طرف لوٹنا ہے)۔
Haidth Number: 5505
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۰۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ أبوداود: ۵۰۶۸، والترمذی: ۳۳۹۱، وابن ماجہ: ۳۸۶۸(انظر: ۱۰۷۶۳)

Wazahat

فوائد:… أبوداود اور ترمذی کی روایت میں یہ زائد بات بھی ہے: جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شام کرتے تو یہ دعا اس طرح پڑھتے: اَللّٰہُمَّ بِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔