Blog
Books
Search Hadith

صبح، شام اور نیند کے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۰۹)۔ عَنْ سَہْلٍ، عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ،عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((أَلَا أُخْبِرُکُمْ لِمَ سَمَّی اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِبْرَاہِیمَ خَلِیلَہُ الَّذِی وَفّٰی لِأَنَّہُ کَانَ یَقُولُ کُلَّمَا أَصْبَحَ وَأَمْسٰی: {فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِینَ تُمْسُونَ وَحِینَ تُصْبِحُونَ} [سورۃ الروم: ۱۷] حَتّٰی یَخْتِمَ الْآیَۃَ۔ (مسند أحمد: ۱۵۷۰۹)

۔ سہل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو بتلا دوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں یہ کیوں فرمایا کہ ابراہیم وفا دار اور پورا حق ادا کرنے والا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صبح شام یہ ذکر کیا کرتے تھے: {فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِینَ تُمْسُونَ وَحِینَ تُصْبِحُونَ} … پس اللہ تعالیٰ کی تسبیح پڑھا کرو جب کہ تم شام کرو اور جب صبح کرو۔
Haidth Number: 5509
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۰۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف زبان بن فائد، وسھل بن معاذ فی روایۃ زبان عنہ، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۴۲۷ (انظر: ۱۵۶۲۴)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے شروع میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی طرف اشارہ کیا ہے: {اَمْ لَمْ یُنَبَّأْ بِمَا فِی صُحُفِ مُوْسٰی وَاِبْرَاہِیْمَ الَّذِی وَفّٰی۔} … کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسی ( علیہ السلام ) کے صحیفوں میں تھی اور اس ابراہیم ( علیہ السلام ) کے صحیفوں میں، جس نے پورا حق ادا کیا تھا۔ (سورۂ نجم: ۳۶، ۳۷)