Blog
Books
Search Hadith

صبح، شام اور نیند کے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۱۰)۔ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: أَعُوذُ بِاللّٰہِ السَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ، وَقَرَأَ الثَّلَاثَ آیَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَۃِ الْحَشْرِ، وَکَّلَ اللّٰہُ بِہِ سَبْعِینَ أَلْفَ مَلَکٍ یُصَلُّونَ عَلَیْہِ حَتّٰی یُمْسِیَ، إِنْ مَاتَ فِی ذٰلِکَ الْیَوْمِ مَاتَ شَہِیدًا، وَمَنْ قَالَہَا حِینَ یُمْسِی کَانَ بِتِلْکَ الْمَنْزِلَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۵۷۲)

۔ سیدنا معقل بن یسار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت تین بار پڑھا: أَعُوذُ بِاللّٰہِ السَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِاور پھر سورۂ حشر کی آخری تین آیات تلاوت کیں تو اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتوں کو مقرر کرے گا، وہ اس کے لیے شام تک دعائے رحمت کرتے رہیں گے اور اگر وہ دن کو فوت ہو گیا تو شہادت کی موت پائے گا اور جس نے شام کو یہ ذکر کیا، اس کو بھی صبح تک یہی فضیلت حاصل ہو گی۔
Haidth Number: 5510
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۱۰) تخریج: اسنادہ ضعیف، خالد بن طھمان ضعّفہ ابن معین، وقال: خلط قبل موتہ بعشر سنین ، وحسّن الرأی فیہ ابو داود وابو حاتم۔ وأما نافع بن ابی نافع الراوی عن معقل، فان کان ھو نفیع بن الحارث فھو متروک الحدیث، وان کان غیر فھو لا یعرف، أخرجہ الترمذی: ۲۹۲۲(انظر: ۲۰۳۰۶)

Wazahat

Not Available