Blog
Books
Search Hadith

سونے سے پہلے وضو کرنے، دروازہ بند کرنے اور چراغ بجھانے وغیرہ کا بیان

۔ (۵۵۱۵)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَبِیتَنَّ النَّارُ فِی بُیُوتِکُمْ فَإِنَّہَا عَدُوٌّ)) (مسند أحمد: ۵۳۹۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آگ ہر گز تمہارے گھروں میں رات نہ گزارنے پائے، کیونکہ یہ تمہاری دشمن ہے۔
Haidth Number: 5515
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۱۵) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ ابوعوانہ: ۵/۳۳۵، والحاکم: ۴/۲۸۴(انظر: ۵۳۹۶)

Wazahat

فوائد:… آگ میں لوگوںکے لیے بڑے فائدے ہیں، لیکن دشمن کی طرح اس کے ضرر سے کبھی بھی امن میں نہیں رہا جا سکتا، اس نے کئی لوگوں کو جلایا، گھروں کو جلایا اور گھروں کے ساز و سامان کو جلایا، لہذا سوتے وقت گھر کے اندر آگ کے وجود کو ختم کر کے سونا چاہیے۔