Blog
Books
Search Hadith

سونے سے پہلے وضو کرنے، دروازہ بند کرنے اور چراغ بجھانے وغیرہ کا بیان

۔ (۵۵۱۸)۔ عَنْ جَابِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَغْلِقُوا الْأَبْوَابَ، وَأَوْکِئُوا الْأَسْقِیَۃَ، وَخَمِّرُوا الْإِنَائَ، وَأَطْفِئُوا السُّرُجَ، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَفْتَحُ غَلَقًا، وَلَا یَحُلُّ وِکَائً، وَلَا یَکْشِفُ إِنَائً، فَإِنَّ الْفُوَیْسِقَۃَ تُضْرِمُ عَلٰی أَہْلِ الْبَیْتِ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۲۱۲)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دروازوں کو بند کر دیا کرو، مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو، برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو اور چراغوں کو بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان نہ بند دروازے کو کھولتا ہے، نہ مشکیزے کی ڈوری کو کھولتا ہے، نہ برتن کا ڈھکن ہٹاتا ہے اور آگ کی وجہ سے فاسق جانور یعنی چوہیا گھروالوں پر آگ لگا دیتی ہے۔
Haidth Number: 5518
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۱۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۲۸۰، ومسلم: ۲۰۱۲(انظر: ۱۵۱۴۵)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم کی روایت میں ہے: اگر برتن ڈھانپنے کے لیے کوئی چیز نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر کوئی لکڑی اس کے اوپر رکھ دے۔