Blog
Books
Search Hadith

نیند کے لیے لیٹنے کی کیفیت اور لیٹنے کا ارادہ رکھنے والے سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان اور جہنمی لوگوں کی طرح لیٹنے اور اس جیسے دوسرے امور کی ممانعت

۔ (۵۵۲۷)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما اَنَّ النّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَھٰی عَنِ الْوَحْدَۃِ اَنْ یَبِیْتَ الرَّجُلُ وَحْدَہٗ اَوْ یُسَافِرَ وَحْدَہٗ۔ (مسند أحمد: ۵۶۵۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تنہائی سے منع کیا ہے، یعنی آدمی کا اکیلا رات گزارنا اور تنہا سفرکرنا۔
Haidth Number: 5527
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۲۷) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی فی صحیحتہ، أخرجہ البخاری: ۲۹۹۸ دون النھی عن ان یبیت الرجل وحدہ (انظر: )

Wazahat

فوائد:… نفع و نقصان کا حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے، لیکن اس نے لوگوں کے ظاہری حالات و احساسات کو مد نظر رکھ کر تحفظ کے قوانین وضع کیے ہیں، ایک قانوں یہ ہے کہ نہ تنہا سفر کیا جائے اور تنہا رات گزاری جائے ۔