Blog
Books
Search Hadith

قرآن مجید کے اس حصے کا بیان، جو سونے سے پہلے تلاوت کیا جاتا ہے

۔ (۵۵۳۱)۔ عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ یَرْقُدَ، وَقَالَ: ((إِنَّ فِیہِنَّ آیَۃً أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ آیَۃٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۹۲)

۔ سیدنا عرباض بن ساریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سونے سے پہلے تسبیح والی سورتوںکی تلاوت کرتے اور فرماتے: ان سورتوں میں ایک ایسی آیت ہے،جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔
Haidth Number: 5531
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۳۱) تخریج: حسن، أخرجہ أبوداود: ۵۰۵۷، والترمذی: ۲۹۲۱، ۳۴۰۶(انظر: ۱۷۱۶۰)

Wazahat

فوائد:… اَلْمُسَبِّحَات (تسبیح والی سورتوں) سے مراد قرآن مجید کی وہ سورتیں ہیں، جن کی ابتداء میں {سُبْحَانَ، سَبَّحَ اور یُسَبِّحُ} آیا ہے اور یہ کل سات سورتیں ہیں: سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ حدید، سورۂ حشر، سورۂ صف، سورۂ جمعہ، سورۂ تغابن اور سورۂ اعلی۔