Blog
Books
Search Hadith

سونے سے پہلے والے غیر قرآنی اذکار کابیان

۔ (۵۵۳۸)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) مِثْلَ مَا تَقَدَّمَ فَذَکَرَ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ وَقَالَ: فَتَوَضَّأْ وُضُوء َکَ لِلصَّلَاۃِ وَقَالَ: اجْعَلْہُنَّ آخِرَ مَا تَتَکَلَّمُ بِہِ، قَالَ: فَرَدَّدْتُہَا عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَلَمَّا بَلَغْتُ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْتَ، قُلْتُ: وَبِرَسُولِکَ، قَالَ: ((لَا، وَبِنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْتَ۔)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ اُخْرٰی: ((فَاِنْ مِتَّ مِنْ لَیْلَتِکَ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ، وَاِنْ اَصْبَحْتَ اَصْبَحْتَ وَقَدْ اَصَبْتَ خَیْرًا کَثِیْرًا۔)) (مسند أحمد: ۱۸۷۶۰)

۔ (تیسری سند) سابقہ سند کے ساتھ سابق روایت کے ہم معنی حدیث ذکر کی، البتہ اس میں یہ الفاظ یوں ہیں: پس تو نماز والا وضو کر، … اس دعا کو آخر میںپڑھ (یعنی اس کے بعد چپ ہو کر سو جا)۔ سیدنا براء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے یہ دعا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سنائی، جب میں بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْتَکے لفظ تک پہنچا تو میں نے کہا: وَبِرَسُولِکَ، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ یہ الفاظ ہیں: وَبِنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْتَ۔ ایک روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو اس رات کو فوت ہو گیا تو فطرت پر فوت ہو گا اور اگر صبح تک بقید ِ حیات رہا تو بہت زیادہ بھلائی پائے گا۔
Haidth Number: 5538
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۳۸) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ سب سے آخر میں یہ دعا پڑھنی چاہیے، اس کے بعد سونے والا خاموش ہو جائے، یہاں تک کہ سو جائے۔