Blog
Books
Search Hadith

سونے سے پہلے والے غیر قرآنی اذکار کابیان

۔ (۵۵۴۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہٗ اَمَرَ رَجُلًا اِذَا اَخَذَ مَضْجِعَہٗ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَوَفَّاھَا، لَکَ مَمَاتُھَا وَمَحْیَاھَا، اِنْ اَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا، وَاِنْ اَمَتَّھَا فَاغْفِرْلَھَا، اَللّٰھُمَّ اَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ۔)) فَقَالَ لَہٗ رَجُلٌ: سَمِعْتَ ھٰذَا مِنْ عُمَرَ؟ فَقَالَ: مِنْ خَیْرٍ مِنْ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند أحمد: ۵۵۰۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب وہ اپنے بستر پر سونے کے لیے آئے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَوَفَّاھَا، …اَللّٰھُمَّ اَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ(اے اللہ! بیشک تو نے میری جان کو پیدا کیا اور تو نے ہی اس کو فوت کرنا ہے، اس کا مرنا اور جینا تیرے لیے ہے، اگر تو اس کو زندہ رکھے تو اس کی حفاظت کرنا اور اگر اس کو موت دے دے تو اس کو بخش دینا، اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں)۔
Haidth Number: 5546
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۴۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۷۱۲(انظر: ۵۵۰۲)

Wazahat

فوائد:… آدمی نے ان کو کہا: کیا آپ نے یہ بات عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بہتر شخص یعنی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہے۔