Blog
Books
Search Hadith

سونے سے پہلے والے غیر قرآنی اذکار کابیان

۔ (۵۵۴۷)۔ (وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ اَیْضًا) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقُوْلُ اِذَا تَبَوَّأَ مَضْجِعَہُ: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَآوَانِیْ وَاَطْعَمَنِیْ وَسَقَانِیْ، وَالَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ وَاَفْضَلَ، وَالَّذِیْ اَعْطَانِیْ فَأَجْزَلَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ،اَللّٰھُمَّ رَبَّ کَلِّ شَیْئٍ وَمَلِکَ کُلِّ شَیْئٍ، وَاِلٰہَ کُلِّ شَیْئٍ، وَلَکَ کُلُّ شَیْئٍ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۵۹۸۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَآوَانِیْ ……اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ۔(ساری تعریف اس اللہ کے لیے ہے، جو مجھے کافی ہوا، مجھے جگہ دی، مجھے کھلایا ، مجھے پلایا، جس نے مجھ پر احسان کیا اور مجھ پر مہربان ہوا اور جس نے مجھے عطا کیا اور خوب دیا، ہر حال پر ساری تعریف اللہ کیلئے ہے، اے اللہ! تو ہر چیز کا ربّ، ہر چیز کا بادشاہ ہے اور ہر چیز کا معبود ہے، ہر چیز تیرے لیے ہے، میں جہنم سے تیری پناہ چاہتا ہوں)۔
Haidth Number: 5547
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۴۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ ابوداود: ۵۰۵۸(انظر: ۵۹۸۳)

Wazahat

Not Available