Blog
Books
Search Hadith

ان امور کا بیان جو کسی حاجت کے لیے رات کو اٹھنے والا کہے گا اور کرے گا، اسی طرح رات کو نیند سے بیدار ہوتے وقت کے اور رات کے آخر میں جاگتے وقت کے اذکار

۔ (۵۵۴۹)۔ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا أَتٰی أَحَدُکُمْ فِرَاشَہُ فَلْیَنْزِعْ دَاخِلَۃَ إِزَارِہِ ثُمَّ لِیَنْفُضْ بِہَا فِرَاشَہُ، فَإِنَّہُ لَا یَدْرِی مَا حَدَثَ عَلَیْہِ بَعْدَہُ، ثُمَّ لِیَضْطَجِعْ عَلٰی جَنْبِہِ الْأَیْمَنِ، ثُمَّ لِیَقُلْ: بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْتُ جَنْبِی وَبِکَ أَرْفَعُہُ، إِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِی فَارْحَمْہَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا حَفِظْتَ بِہِ عِبَادَکَ الصَّالِحِینَ۔)) (مسند أحمد: ۹۴۵۰)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے بستر پر آئے تو وہ اپنے ازار کے پلّو کو کھینچے اور اس کے ذریعے اپنے بستر کو جھاڑے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے کیا ہوا ہے، پھر وہ دائیں پہلو پر لیٹ جائے اور یہ دعا پڑھے: بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْتُ جَنْبِی إِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِی فَارْحَمْہَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا حَفِظْتَ بِہِ عِبَادَکَ الصَّالِحِینَ۔ (اے میرے رب! تیرے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو رکھا ، اگر تو میرے نفس کو روک لے تو اس پر رحم کرنااور اگر اسے چھوڑ دیا تو اس کی حفاظت کرنا جیسا کہ تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے)۔
Haidth Number: 5549
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۴۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۳۲۰، ومسلم: ۲۷۱۴(انظر: ۹۴۶۹)

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ بستر میں کوئی موذی جانور پڑا ہو اور کسی نقصان یا پریشانی کا سبب بن جائے۔