Blog
Books
Search Hadith

ان امور کا بیان جو کسی حاجت کے لیے رات کو اٹھنے والا کہے گا اور کرے گا، اسی طرح رات کو نیند سے بیدار ہوتے وقت کے اور رات کے آخر میں جاگتے وقت کے اذکار

۔ (۵۵۵۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَعْقِدُ الشَّیْطَانُ عَلَی قَافِیَۃِ رَأْسِ أَحَدِکُمْ ثَلَاثَ عُقَدٍ، بِکُلِّ عُقْدَۃٍ یَضْرِبُ عَلَیْکَ لَیْلًا طَوِیلًا فَارْقُدْ، وَقَالَ مَرَّۃً: یَضْرِبُ عَلَیْہِ بِکُلِّ عُقْدَۃٍ لَیْلًا طَوِیلًا، قَالَ: وَإِذَا اسْتَیْقَظَ فَذَکَرَ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ انْحَلَّتْ عُقْدَۃٌ، فَإِذَا تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَتَانِ، فَإِذَا صَلَّی انْحَلَّتِ الْعُقَدُ، وَأَصْبَحَ طَیِّبَ النَّفْسِ نَشِیطًا، وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِیثَ النَّفْسِ کَسْلَانًا)) (مسند أحمد: ۷۳۰۶)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شیطان تمہارے ایک کی گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے، ہر گرہ پر تھپکی دیتے ہوئے کہتا ہے: بڑی لمبی رات پڑی ہے، سویا رہے، راوی نے ایک بار یوں کہا: وہ ہر گرہ پر طویل رات تک تھپکی دیتا رہتا ہے، لیکن جب آدمی بیدار ہو کراللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور جب وہ نماز پڑھتا ہے تو تیسری گرہ کھل جاتی ہے اور اس طرح جب وہ صبح کرتا ہے تو وہ طیب النفس، ہشاش بشاش اور خوشگوار ہوتا ہے، بصورت دیگر وہ وہ خبیث النفس اور سست ہوتا ہے۔
Haidth Number: 5551
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۵۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۴۲، ومسلم: ۷۷۶(انظر: ۷۳۰۸)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ میں بیداری کے وقت ذکر کرنے، وضو کرنے اور نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔