Blog
Books
Search Hadith

گھر میں داخل ہونے کی، گھر سے نکلنے کی، بازار میں داخل کی اور مجلس کو ختم کرتے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۵۶)۔ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَأَلَ جَابِرًا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَیْتَہُ فَذَکَرَ اسْمَ اللّٰہِ حِینَ یَدْخُلُ وَحِینَ یَطْعَمُ، قَالَ الشَّیْطَانُ: لَا مَبِیتَ لَکُمْ، وَلَا عَشَائَ ہَاہُنَا، وَإِنْ دَخَلَ فَلَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ عِنْدَ دُخُولِہِ، قَالَ: أَدْرَکْتُمُ الْمَبِیتَ، وَإِنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ عِنْدَ مَطْعَمِہِ، قَالَ: أَدْرَکْتُمْ الْمَبِیتَ وَالْعَشَائَ۔)) قَالَ: نَعَمْ۔ (مسند أحمد: ۱۴۷۸۸)

۔ ابو زبیر سے مروی ہے کہ انھوں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیا کہ کیا تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب بندہ گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے، تو شیطان کہتا ہے: نہ تم اس گھر میں رات گزار سکتے ہو اور نہ شام کا کھانا ملے گا، لیکن اگر آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے تو وہ شیطان کہتا ہے: تم نے اس گھر میں رات گزارنے کو پا لیا ہے، پھر اگر وہ کھانا کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے: تم نے رات گزارنا بھی پا لیا ہے اور شام کا کھانا بھی۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جی ہاں، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ حدیث سنی ہے۔
Haidth Number: 5556
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۵۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۱۸(انظر: ۱۴۷۲۹)

Wazahat

فوائد:… گھر کے تمام افراد کو گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے، تاکہ شیطان کی نحوستوں سے محفوظ رہا جا سکے۔