Blog
Books
Search Hadith

گھر میں داخل ہونے کی، گھر سے نکلنے کی، بازار میں داخل کی اور مجلس کو ختم کرتے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۶۰)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((کَفَّارَۃُ الْمَجَالِسِ أَنْ یَقُولَ الْعَبْدُ: سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۰۴)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجالس کا کفارہ ہے کہ بندہ مجلس کے آخر میں یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے، اور تیسری حمد کے ساتھ، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں)۔
Haidth Number: 5560
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۶۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ أبوداود: ۴۸۵۸، والترمذی: ۳۴۳۳(انظر: ۸۸۱۸)

Wazahat

فوائد:… ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَنْ جَلَسَ فِی مَجْلِسٍ فَکَثُرَ فِیہِ لَغَطُہُ فَقَالَ قَبْلَ أَنْ یَقُومَ مِنْ مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ إِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا کَانَ فِی مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ۔)) … جو آدمی ایسی مجلس میں بیٹھتا ہے، جس میں بہت زیادہ شور و غل اور لغو باتیں ہوتی ہیں، پھر وہ اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھتا ہے:سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔ تو اس کے اس مجلس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔