Blog
Books
Search Hadith

مرغ کی آواز، گدھے کی رینک اور کتوں کی بھونک کے وقت کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۶۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (قَالَ یَزِیدُ فِی حَدِیثِہِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ): ((إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْکِلَابِ، وَنُہَاقَ الْحَمِیرِ مِنَ اللَّیْلِ، فَتَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ، فَإِنَّہَا تَرٰی مَا لَا تَرَوْنَ، وَأَقِلُّوا الْخُرُوجَ إِذَا ہَدَأَتِ الرِّجْلُ ،فَإِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَبُثُّ فِی لَیْلِہِ مِنْ خَلْقِہِ مَا شَائَ، وَأَجِیفُوا الْأَبْوَابَ، وَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہَا، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَفْتَحُ بَابًا أُجِیفَ وَذُکِرَ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ، وَأَوْکِئُوا الْأَسْقِیَۃَ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: القِرَبَ)، وَغَطُّوا الْجِرَارَ، وَأَکْفِئُوا الْآنِیَۃَ۔)) قَالَ یَزِیدُ: ((وَأَوْکِئُوا الْقِرَبَ۔))(مسند أحمد: ۱۴۳۳۴)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم رات کو کتے کی بھونک یا گدھے کی رینک سنو تو اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔ جب لوگ سو جائیں تو باہر نہ نکلا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ رات کے وقت مختلف مخلوقات کو منتشر کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے کر دروازے بند کیا کرو، کیونکہ شیطان وہ دروازہ نہیں کھولتا، جسے اللہ کا نام لے کر بند کیا گیا ہو، مشکیزوں کی ڈوریاں کس دے کر رکھو،گھڑوں کو ڈھانپ دیا کرو اور برتنوں کو الٹاکر کر دیا کرو۔
Haidth Number: 5568
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۶۸) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۵۱۰۳(انظر: ۱۴۲۸۳)

Wazahat

فوائد:… کتے کی بھونک اور گدھے کی رینک کو رات کے ساتھ اس لیے خاص کیا گیا کہ رات کو کثرت سے شیطانوں کا انتشار ہوتا ہے، وگرنہ دن کے وقت بھی ان آوازوں کو سنتے وقت تعوّذ پڑھا جائے گا۔