Blog
Books
Search Hadith

بخشش طلب کرنے کی اور قرضہ ادا کرنے کی دعاؤں کا بیان

۔ (۵۵۸۱)۔ عَنْ أَبِی وَائِلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَتٰی عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ! إِنِّی عَجَزْتُ عَنْ مُکَاتَبَتِی فَأَعِنِّی، فَقَالَ عَلِیٌّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ عَلَّمَنِیہِنَّ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، لَوْ کَانَ عَلَیْکَ مِثْلُ جَبَلِ صِیرٍ دَنَانِیرَ لَأَدَّاہُ اللّٰہُ عَنْکَ، قُلْتُ: بَلٰی، قَالَ: قُلْ ((اَللّٰھُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔)) (مسند أحمد: ۱۳۱۹)

۔ سیدنا ابو وائل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! میں اپنی مکاتَبت سے عاجز آ گیا ہوں، لہذا آپ میری مدد کرو، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا میں تجھے ان کلمات کی تعلیم دوں، جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے سکھائے تھے، اگر تجھ پر صیر پہاڑ کے بقدر دیناروں کا بھی قرض ہوا تو اللہ تعالیٰ تیری طرف سے ادا کر دے گا، اس نے کہا: جی کیوں نہیں، انھوں نے کہا: یہ دعا پڑھ: اَللّٰھُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ (اے اللہ! تو مجھے کافی ہو جا، اپنے حلال کے ساتھ، اپنے حرام سے بچا کر اور اپنے فضل سے مجھے ان افراد سے غنی کر دے، جو تیرے علاوہ ہیں)۔
Haidth Number: 5581
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۸۱) تخریج: حسن، قالہ الالبانی، أخرجہ الترمذی: ۳۵۶۳(انظر: ۱۳۱۹)

Wazahat

Not Available