Blog
Books
Search Hadith

مسواک کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۵۹)۔ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: أَتَوُا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَوْ أُتِیَ، فَقَالَ: ((مَالِیْ أَرَاکُمْ تَأْتُوْنِیْ قُلْحًا، اسْتَاکُوْا، لَوْ لَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِیْ لَفَرَضْتُ عَلَیْہِمُ السِّوَاکَ کَمَا فَرَضْتُ عَلَیْہِمُ الْوُضُوْئَ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۳۵)

سیدنا تَمّام بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ جب لوگ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس آئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ تم میرے پاس اس حال میں آئے ہو کہ تمہارے دانتوں پر میل کچیل اور زردی نظر آ رہی ہے، مسواک کیا کرو، اگر امت پر مشقت ڈالنے کا خطرہ نہ ہوتا تو میں نے مسواک کو وضو کی طرح فرض کر دینا تھا۔
Haidth Number: 559
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو علی الزراد مجھول۔ أخرجہ البزار: ۴۹۸، والطبرانی: ۱۳۰۱ (انظر:۱۸۳۵)

Wazahat

فوائد:… امام صنعانی نے کہا: مسواک کی فضیلت میں ایک سو سے زیادہ احادیث منقول ہیں، لیکن بڑا تعجب ہے کہ اتنی کثیر احادیث کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے بلکہ کئی فقہاء نے غفلت برتی ہے، پس یہ بڑی ناکامی ہے۔ (سبل السلام: ۱/ ۴۱)