Blog
Books
Search Hadith

دعا کرنے کی ترغیب، اس کی فضیلت، اس کے آداب اور اس چیز کا بیان کہ دعا لازمی طور پر فائدہ دے گی

۔ (۵۵۸۳)۔ عَنْ ثَوْبَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ الرَّجُلَ لَیُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ یُصِیبُہُ، وَلَا یَرُدُّ الْقَدَرَ إِلَّا الدُّعَائُ، وَلَا یَزِیدُ فِی الْعُمُرِ إِلَّا الْبِرُّ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۸۰۲)

۔ سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک آدمی گناہ کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے، اور کوئی چیز تقدیر کو ردّ نہیں کر سکتی، ما سوائے دعا کے اور صرف نیکی ہی ہے، جو عمر میں اضافہ کرتی ہے۔
Haidth Number: 5583
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۸۳) تخریج: حسن لغیرہ دون قولہ: إِنَّ الرَّجُلَ لَیُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ یُصِیبُہُ ، وھذا اسنادہ ضعیف، عبد اللہ بن ابی الجعد فی عداد المجھولین، ثم یغلب علی الظن انہ لم یسمع من ثوبان، أخرجہ ابن ماجہ: ۹۰، ۴۰۲۲ (انظر: ۲۲۴۳۸)

Wazahat

فوائد:… جب آدمی کثرت سے اعمال صالحہ سر انجام دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو کئی گنا اجر عطا کرتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ اس آدمی نے طویل عمر پائی، کیونکہ اس نے اتنا عمل کر لیا کہ جس کے لیے لمبی عمر درکار ہے۔