Blog
Books
Search Hadith

دعا کرنے کی ترغیب، اس کی فضیلت، اس کے آداب اور اس چیز کا بیان کہ دعا لازمی طور پر فائدہ دے گی

۔ (۵۵۹۰)۔ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِّی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَیَسْتَحْیِیْ اَنْ یَبْسُطَ الْعَبْدُ اِلَیْہِ یَدَیْہِ یَسْأَلُہٗ فِیْھِمَا خَیْرًا فَیَرُدَّھُمَا خَائِبَتَیْنِ۔ (مسند أحمد: ۲۴۱۱۵)

۔ سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کہا: جب بندہ اللہ تعالیٰ سے سوال کرنے کے لیے اس کے سامنے اپنے دونوں ہاتھ دراز کرتا ہے تو وہ اس سے شرماتا ہے کہ ان کو خالی واپس کر دے۔
Haidth Number: 5590
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۹۰) تخریج: صحیح، أخرجہ الحاکم: ۱/ ۴۹۷، والبیھقی فی الاسماء والصفات : ص ۴۸۴ ، واحمد فی الزھد : ص ۱۵۱(انظر: ۲۳۷۱۴)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت یہاں تو موقوف ہے، لیکن یہ مرفوعاً بھی ثابت ہے، جیسا کہ ابن حبان (۸۸۰)، حاکم (۱/ ۵۳۵) اور معجم کبیر (۶۱۳۰) میں ہے۔ بندے کو چاہیے کہ وہ قبولیت کے اوقات میں کثرت سے دعا کرے، فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ثابت نہیں ہے۔