Blog
Books
Search Hadith

دعا کرنے کی ترغیب، اس کی فضیلت، اس کے آداب اور اس چیز کا بیان کہ دعا لازمی طور پر فائدہ دے گی

۔ (۵۵۹۳)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعْجِبُّہُ الْجَوْامِعُ مِنَ الدُّعَا، وَیَدَعُ مَا بَیْنَ ذٰلِکَ۔ (مسند أحمد: ۲۶۰۷۰)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ جامع دعائیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پسند تھیں، اس کی علاوہ باقی دعائیں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چھوڑ دیتے تھے۔
Haidth Number: 5593
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۹۳) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۱۴۸۲(انظر: ۲۵۵۵۵)

Wazahat

فوائد:… جامع دعائیں وہ ہیں، جن میں دنیا و آخرت کی بھلائی جمع کر دی گئی ہو اور وہ نیک اغراض و مقاصد پر مشتمل ہوں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے منقول تمام دعائیں اپنے باب میں جامع ہیں، ان میں ایک اہم مثال یہ ہے: اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ (صحیح بخاری: ۴۵۲۲) (اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھی اچھائی عطا کر دے اور آخرت میں بھی اچھائی کر دینا اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچانا)۔