Blog
Books
Search Hadith

دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان

۔ (۵۵۹۶)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمُدُّ یَدَیْہِ حَتّٰی إِنِّی لَأَرٰی بَیَاضَ إِبْطَیْہِ، وَقَالَ سُلَیْمَانُ: یَعْنِی فِی الِاسْتِسْقَائِ۔ (مسند أحمد: ۷۲۱۲)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ اس قدر دراز کیے کہ مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی، سلیمان راوی نے کہا: یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بارش کے لیے دعا مانگ رہے تھے۔
Haidth Number: 5596
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۲۷۱ (انظر: ۷۲۱۳)

Wazahat

Not Available