Blog
Books
Search Hadith

دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان

۔ (۵۵۹۸)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ اِذَا دَعَا جَعَلَ ظَاھِرَ کَفَّیْہِ مِمَّا یَلِی وَجْھَہُ، وباطنَھما مما یلی الارض۔ (مسند أحمد: ۱۲۲۶۴)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب دعا کرتے توہتھیلیوں کی پشت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرے کی طرف ہوتی اور ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ زمین کی طرف ہوتا ہے۔
Haidth Number: 5598
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۹۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۸۹۶(انظر: ۱۲۲۳۹)

Wazahat

فوائد:… حضرت مالک بن یسار سکونی عوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (( إِذَا سَأَلْتُمُ اللّٰہَ فَسْأَلُوْہُ بِبُطُوْنِ أَکُفِّکُمْ وَلَا تَسْأَلُوْہُ بِظُھُوْرِھَا۔)) … جب تم (ہاتھ اٹھا کر) اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو سیدھے ہاتھوں سے سوال کیا کرو، نہ کہ الٹے ہاتھوں سے۔ (ابوداود: ۱۴۸۶،صحیحہ:۵۹۵)