Blog
Books
Search Hadith

دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان

۔ (۵۵۹۹)۔ عَنْ قَتَادَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَہُمْ قَالَ: لَمْ یَکُنْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی شَیْئٍ مِنْ دُعَائِہِ، وَقَالَ یَحْیٰی مَرَّۃً: مِنَ الدُّعَائِ إِلَّا فِی الِاسْتِسْقَائِ، فَإِنَّہُ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَتّٰی یُرٰی بَیَاضُ إِبِطَیْہِ۔ (مسند أحمد: ۱۲۸۹۸)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، ما سوائے بارش مانگنے کے، اس موقع پر تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس قدر ہاتھوں کو بلند کرتے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آ جاتی تھی۔
Haidth Number: 5599
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵۹۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۰۳۱، ۳۵۶۵، ومسلم: ۸۹۵ (انظر: ۱۲۸۶۷)

Wazahat

فوائد:… بارش کی دعا کے علاوہ دیگر مقامات پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ثابت ہے، اس حدیث میں سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی مراد یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بارش کا سوال کرتے وقت جس مبالغہ کے ساتھ ہاتھ بلند کرتے تھے، باقی موقعوں پر اس طرح نہیں کرتے تھے۔