Blog
Books
Search Hadith

دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان

۔ (۵۶۰۱)۔ عن عَطَاء قَالَ: قَالَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کُنْتُ رَدِیفَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِعَرَفَاتٍ، فَرَفَعَ یَدَیْہِ یَدْعُو فَمَالَتْ بِہِ نَاقَتُہُ فَسَقَطَ خِطَامُہَا، قَالَ: فَتَنَاوَلَ الْخِطَامَ بِإِحْدٰی یَدَیْہِ وَہُوَ رَافِعٌ یَدَہُ الْأُخْرَیََٰ۔ (مسند أحمد: ۲۲۱۶۵)

۔ سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں عرفات کے مقام پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ردیف تھا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دعا کرنے کے لیے اپنے ہاتھ اٹھائے، اونٹنی کے ایک طرف جھکنے کی وجہ سے اس کی لگام گر گئی، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک ہاتھ سے لگام کو پکڑا، جبکہ دوسرا ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے رکھا۔
Haidth Number: 5601
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۶۰۱) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ النسائی: ۵/ ۲۵۴(انظر: ۲۱۸۲۱)

Wazahat

Not Available